شام(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ دفاع کے مطابق شام میں اتحادیوں کے حملے میںداعش کے تیل سے بھرے 116 ٹرک تباہ ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پنٹا گون کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے زیر قبضہ علاقے البوکمال میں یہ کارروائی کی گئی۔ فضائی حملے کے وقت ایک ڈپو میں کھڑے ٹرکوں میں تیل بھرا جا رہا تھا۔شام میں امریکہ کی کمان پرداعش کے تیل کے ٹرکوں پر پہلے بھی حملے کیے جا چکے ہیں تاہم کسی ایک حملے میں تباہ ہونے والے سب سے زیادہ ٹرک ہیں۔دولتِ اسلامیہ کی آمدن کا بڑا حصہ تیل کی بلیک مارکیٹ میں فروخت سے آتا ہے۔