اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ستار خان نے انکشاف کیاہے کہ میڈیا تک خبر پہنچنے سے بہت پہلے عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے متعلق انٹیلی جنس بیوروکی طرف سے رپورٹ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیراعظم حیران ہوگئے اور استفسار کیاکہ یہ کس کی انفارمیشن ہے اور انٹیلی جنس بیوروکی رپورٹ کا بتائے جانے پر ا±نہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس بیورووالے ویسے ہی چھوڑتے رہتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ستار خان نے بتایاکہ وزیراعظم کو عمران ریحام کی شادی کے دوسرے یا تیسرے دن انفارمیشن دی گئی ، میڈیا تک خبریں پہنچنے سے قبل وزیراعظم کو ہونیوالی معمول کی بریفنگ میں یہ معاملہ بھی سامنے رکھاگیاکہ عمران خان نے ریحام خان سے شادی کر لی تو میاں نواز شریف صاحب نے دیکھا اور کہاکہ یہ کس کی انفارمیشن ہے۔جواب میں وزیراعظم کو بتایاگیا کہ انٹیلی جنس بیورو کی تو وزیراعظم کاکہناتھاکہ آئی بی والے ویسے ہی چھوڑتے رہتے ہیں۔بریفنگ دینے والے متعلقہ افراد نے وزیراعظم کو بتایاکہ ڈی جی آئی بی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے تسلی کی گئی اور بتایاگیاہے کہ یہ اطلاع درست ہے اور اس کا انکشاف ایک ٹیلی فون ریکارڈنگ سے ہوا ہے یعنی وزیراعظم کو میڈیا میں ایسی اطلاعات آنے سے پہلے ہی خبرکا علم تھالیکن یہ خبر لیک کس نے کی ، یہ ایک الگ موضوع ہے۔
ایجنسیوں نے وزیراعظم کو عمران ریحام شادی کی اطلاع دی تووہ یقین ہی نہ کرسکے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں