اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی زاہد حامد کو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سونپ دیا گیا.ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں صدر ممنون حسین نے زاہد حامد سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا.تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے.یاد رہے کہ زاحد حامد نے گذشتہ برس نومبر میں اس وقت وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب 21 نومبر 2014 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر اور زاہد حامد (جو سابق وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں) کو شریک ملزمان نامزد کر کے ترمیمی شکایت داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد نے خصوصی عدالت کے 21 نومبر 2014 کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا.رواں ماہ 10 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں شوکت عزیز، عبد الحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو شریک ملزمان ٹھہرائے جانے سے متعلق خصوصی عدالت کے 21 نومبر 2014 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا .وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا عہدہ سینیٹر مشاہد اللہ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا تھا.سینیٹر مشاہد اللہ سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک متنازع انٹرویو کے بعد استعفیٰ لیا گیا تھا.
زاہد حامد کو دوبارہ وفاقی وزیر بنا دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































