اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

8 گھنٹے کی نیند دل کو صحت مند رکھے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جو لوگ رات میں کم از کم 8 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں ان کے دل کی صحت کم سونے کے عادی افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر رہتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سامنے پیش کی جانے والی تحقیق کے دوران رات کے سونے کے مختلف اوقات کا جائزہ لیا اور دل کی مثالی صحت کے لیے 7 معیارات کی جانچ کی گئی۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات کو 8 یا اس سے زائد گھنٹے تک سوتے ہیں ان کی دل کی صحت 6 یا 7 گھنٹوں کی نیند لینے والوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران ایک طبی ادارے کے 9700 ملازمین کی صحت بشمول ان کی غذائی، تمباکونوشی، جسمانی سرگرمیوں کی سطح، نیند کے دورانیے اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران لوگوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا، ایک میں چھ گھنٹے سے کم، دوسرے میں 6 سے سات گھنٹے تک جبکہ تیسرے میں آٹھ یا اس سے زائد گھنٹوں کی نیند لینے والے افراد شامل تھے۔ تحقیق کے دوران دل کی صحت کے لیے اہم اہداف جیسے بلڈ پریشر، جسمانی وزن، بلڈ گلوکوز لیول، کولیسٹرول لیول، جسمانی سرگرمیوں اور دیگر کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ 8 گھنٹے تک سوتے ہیں ان کی غذائی عادات بہترین ہوتی ہیں جس کے باعث ان کا جسمانی وزن مثالی رہتا ہے، جبکہ بلڈ پریشر ڈیڑھ گنا اور جسمانی سرگرمیاں دیگر دو گروپس کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہوتی ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…