اسلام آباد(ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو 50کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔نوٹس عمر اکمل کے وکیل کی جانب سے بھجوایا گیا۔عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ماڈل ریچل خان نے میری شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ،اگر 15دن کے اندر ہرجانے کی رقم اور تحریری معافی نہ مانگی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی ،واضح رہے کہ ماڈل ریچل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمر اکمل کو تھپڑ دے مارا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواںبرس 23اگست کو ناروے کے شہر اوسلو میں پلے فار پیس کے نام سے میچ ہونا تھا اور اس کے بعد میوزیکل شو بھی تھا،جس میں شرکت کیلئے بھارت سمیت پاکستانی نامور کھلاڑی بھی وہاں شرکت کیلئے گئے جن میں عبدالرزاق ،مصباح الحق ،شعیب اختر اور عمر اکمل شامل ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ مہیما چوہدری اور روحت شرما بھی شرکت کیلئے وہاں موجود تھے۔ماڈل ریچل کا کہنا ہے کہ وہ بھی وہاں موجود تھیں اور عمر اکمل نشے میں بھارتی کرکٹر روہت شرما اور مہیما چوہدری سے بدتمیزی کی جس کے بعد وہ ان کے پاس آئے اور انہوں نے ان سے بھی بد تمیزی کی لیکن میں نے عمرا کمل کو ایک تھپڑ دے مارا اور وہ نیچے گر گئے جس کے بعد انتظامیہ عمراکمل کو وہاں سے اٹھا کر لے گئی تھی۔
عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
سنت یہ بھی ہے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
حنا جاوید کے شوہر کا قتل کے الزام سے انکار، گھریلو ملازم نے اعتراف جرم کرلیا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟حکام اسٹیٹ بینک نے بتا دیا



















































