نیو یارک(نیوز ڈیسک)پیرس پر دہشتگرد حملوں میں160 سے زائد افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے بعد معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں۔ان کمپنیوں میں اسکائپ، گوگل اور اس کی ہی ذیلی ویب سائٹ یوٹیوب قابل ذکر ہیں۔گوگل اور اسکائپ کی جانب سے فرانس کے لیے اپنی سروسز کی فون کالز کو مفت کردیا گیا ہے۔گوگل کی ہینگ آﺅٹس ایپلی کیشن سے فرانس کو کی جانے والی تمام بین الاقوامی فون کالز کو مفت کردیا گیا ہے جس کا اعلان ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا گیا۔دوسری جانب ویڈیو کالنگ کی سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشن سکائپ نے بھی فرانس کے تمام موبائل اور لینڈ لائن نمبر پر تمام کالز کو آئندہ چند روز کے لیے مفت کرنے کا ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔گوگل اور اسکائپ کی اس پیشکش سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور فرانس میں مقیم اپنے پیاروں سے رابطہ کرکے حملے کے نتیجے میں ان کے متاثر ہونے کی صورت میں خیریت دریافت کرسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ وہ کس حد تک محفوظ رہے۔ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے بھی اپنی سائٹ پر پیرس کے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں