لاہور(نیوز ڈیسک) عمران خان سے علیحدگی کے بعد پاکستان کے 2 ٹی وی چینلز جیونیوز اور دنیا نیوز نے ریحام خان سے رابطہ کیاہے اور ا±نہیں بطوراینکر پرسن کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وائس آف جرنلسٹ نامی ویب سائٹ نے فوادچوہدری کے حوالے سے لکھاکہ دونیٹ ورکس نے ریحام خان تک رسائی حاصل کی اور قوی امکان ہے کہ وہ جیونیوز جوائن کرلیں گی۔ اس سے قبل عمران خان سے علیحدگی کے بعد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان بطور اینکر پرسن اپنا کیریئردودبارہ شروع کرنے کا عندیہ بھی دے چکی ہیں جو ان دنوں لندن میں موجود ہیں ۔