اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ میں اپنے سارے رشتے اپنے دین پر قربان کرتا ہوں ، عمر اکمل کے ساتھ ساتھ دو خاندانوں کو بھی بدنام کیا جا رہا ہے ، پی سی بی چیئرمین تک جن لوگوں نے عمر اکمل کے حوالے سے غلط خبریں پہنچائی ہیں ان کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے عمر اکمل کیخلاف بغیر انکوائری شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جو کہ درست نہیں ہے ان کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے اس واقعہ کی تحقیقات کرتے اور وارننگ دیتے اور اس کے بعد نوٹس جاری کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی ذاتی سرگرمیوں کے حوالے سے شوکاز کیسے جاری کیا جاسکتا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی نے چند لوگوں کے کہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کے کلیئر ہونے کے بعد ہی میرا سوال موجود رہے گا کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے یہ بات چیئرمین پی سی بی تک پہنچائی ہے اور کہا کہ اس کے بعد ان لوگوں کی انکوائری ہوگی اور کیا ان کو سزا ملے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی کا فیصلہ عمر اکمل نے حق میں آیا تو اس کا کریڈٹ باسط علی اور شاہد آفریدی کو جائے گا۔ عبدالقادر نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ میں اپنے ساے رشتے اپنے مذہب پرقربان کرتا ہوں اور مذہب سے بڑھ کر میرے لئے کوئی اور چیز نہیں ہے جب میرے بیٹے کے حوالے سے مسئلہ سامنے آیا تو میں نے اس کو بھی گھر سے نکال دیا تھا انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کو ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ون ڈے سے بھی ڈراپ کیا گیا جبکہ ون ڈے اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کو چاہیے کہ وہ کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے لئے تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں جن کی تعلیم کم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق بہت سے ایسے کھلاڑی موجود ہیں جن کی تعلیم کم تھی جن میں میاں داد، مشتاق احمد اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں مگر انہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو صرف کرکٹرز ہی چلا سکتے ہیں کیونکہ انتظامی امور کا زیادہ تر تعلق کرکٹ سے ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہیے وہ وہ بلاوجہ کھلاڑیوں کو تنگ نہ کریں کیونکہ کھلاڑیوں نے آگے ورلڈ کپ اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹس بھی کھیلنے ہیں
شرمناک سکینڈل، عبدالقادر نے خاموشی توڑ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
سنت یہ بھی ہے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
-
حنا جاوید کے شوہر کا قتل کے الزام سے انکار، گھریلو ملازم نے اعتراف جرم کرلیا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟حکام اسٹیٹ بینک نے بتا دیا



















































