دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی میں بلند و بالا عمارتوں پر لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے ہوا میں پرواز کرنے والے جیٹ پیک کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دبئی حکومت نے مارٹن ایئرکرافٹ کمپنی سے 20 جیٹ پیک خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آگ لگنے کی صورت میں پھنسے لوگوں کی مدد کی جاسکے اور ریسکیو کا عمل تیز کیا جاسکے۔ کمپنی ان اڑن مشینوں پر جیٹ پیک کی بجائے فریم میں بند پنکھے لگائے گی جو ایک منٹ میں 3000 فٹ کی بلندی تک پہنچ سکیں گے جب کہ برج خلیفہ کی لمبائی 2722 فٹ ہے۔ اس کے علاوہ جیٹ پیک بغیر پائلٹ کے از خود یا ریموٹ کنٹرول سے اڑ سکیں گے یا امدادی کارکن متاثرین کے لیے اضافی جیٹ پیک بھی لے جاسکیں گے۔اس موقع پر دبئی سول ڈیفینس سے وابستہ لیفٹننٹ کرنل علی المتاویٰ نے کہا کہ دبئی سول ڈیفینس ( ڈی سی ڈی) انسانی جان ، مال اور ماحول کی حفاظت کو مؤثر، پیشہ ورانہ اور تیز رفتاری سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔