جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

گاڑی نہیں ’سائیکل چلاؤ تو پیسہ ملے گا‘ اٹلی کی حکومت کا انوکھا منصوبہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیزا (نیوز ڈیسک)پیزا کے شہر میں قائم ماساروسا کے علاقے کی خبریں پیش کرنے والے ویب سائٹ ’ال تیرنو‘ کے مطابق علاقے کی کونسل کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کہ تحت سائیکل چلانے والے مسافروں کو سائیکل چلانے کے فی کلومیٹر پر 25 سینٹس دیے جائیں گے۔‘ لیکن کونسل نے یہ بھی کہا کہ ایک ماہ میں یہ رقم صرف 50 یورو تک محدود کی جائے گی۔منصوبے کے تحت دو پہیوں سے چار پر آنے والے مسافر سالانہ طور پر چھ سو یورو تک کی رقم جمع کر سکتے ہیں۔12 ماہ کی اس تجرباتی سکیم میں 50 ملازمین شامل کیے جائیں گے جو اپنے روزانہ کے سفر کو اپنے سمارٹ فون کے ذریعے ریکارڈ کریں گے۔اس منصوبے کی فنڈنگ علاقے میں چالانوں کے ذریعے اکٹھی ہونے والی رقم سے کی جا رہی ہے۔مقامی کونسلر سٹیفانو ناٹالی نے کہا: ’بائک ٹو ورک‘ کی سکیم شہریوں کو ایسی ترغیبات پیش کرے گی جس سے علاقے میں رہنا مزید آسان ہو جائے گا۔‘اس منصوبے کو بنانے میں مدد کرنے والی تنظیم ’اٹالیئن فیڈریشن فرینڈز آف دا بائی سائیکل‘ کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتی ہے کہ دیگر علاقے بھی ماساروسا کی مثال کو اپنائیں گے۔سنہ 2014 میں فرانس نے اسی منصوبے سے ملتا جلتا ایک منصوبہ شروع کیا تھا جس کے مختلف نتائج سامنے آئے تھے۔چھ ماہ کے تجربے کے بعد فرانسیسی حکام کو پتہ چلا تھا کہ پیسوں کی ترغیبات فراہم کرنے سے زیادہ لوگ سائیکل چلانے کی طرف مائل ہو رہے تھے۔دوسری جانب انھیں یہ پتہ چلا کہ گاڑیوں کے بجائے لوگوں کی اکثریت ویسے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…