جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے سعودی عرب کو سوا ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو تقریباً سوا ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔1.29 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری ایسے وقت دی گئی ہے جب سعودی عرب کے یمن میں حوثی باغیوں پر فضائی حملے جاری ہیں۔امریکی صدر براک اوباما نے ایران سے جوہری معاہدے کے بعد اپنے اتحادی( سعودی عرب) سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سعودی عرب کی فوجی مدد جاری رکھنے کا عزم کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری بعد اب کانگریس اگر اسلحے کی فروخت کے معاہدے کو روکنا چاہیے تو اس کے پاس 30 دن ہوں سعودی عرب امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں پر حملوں پر خاصی تنقید بھی کی جا رہی ہے کیونکہ ان حملوں میں عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکہ یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب صدر اوباما نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی اور اس کے بعد اس میں مزید تناؤ اس وقت آیا جب انھوں نے ایران سے جوہری معاہدے کی حمایت کی۔مئی میں سعودی بادشاہ سلمان نے امریکہ کے کیمپ ڈیوڈ میں خلیجی ممالک کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اور ان کے اس اقدام کو امریکی صدر کی سرزنش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔تاہم ستمبر میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ صدر اوباما سے شاہ سلمان کی ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارج وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ سعودی عرب صدر اوباما کی یقین دہانی سے خوش ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جوہری معاہدے سے خلیجی ممالک کو خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…