جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیرس حملے: 23امریکی ریاستوں کا شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پیرس حملوں کے بعد الاباما، مشی گن ، آرکنسا ، ٹیکساس سمیت 23 امریکی ریاستوں کا شا می مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 2016 کے آخر تک 10 ہزار شامی پناہ گزینوں کو پناہ کے منصوبے پر قائم ہیں۔فرانس حملے اور سیکیورٹی خدشا ت کا بہانہ بنا کر امریکا کی 23 ریاستوں نے شامی باشندوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ ریپبلکن صدارتی امیدوار بین کارسن کہتے ہیں کہ پناہ گزینوں کو نظریاتی ٹیسٹ سے گزرنا ہو گا۔ انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ شامی پناہ گزینوں کو امریکا لانے کے لیے تمام پروگرامز کے لیے فنڈنگ بند کر دی جائے۔پناہ دینے سے انکار ی ان میں سے 22ریاستوں کے گورنرز ری پبلکن ہیں۔جن میں الاباما ، مشی گن ، ایریزونا ، الاباما ، آرکنسا ، ٹیکساس ، فلوریڈا، جارجیا، آئی ڈاہاؤ، الینوائے، میساچوسٹس ، انڈیانا ، میسیسپی ،لوزیانا، شمالی کیرولائنا ، جنوبی کیرولائنا ، اوہائیو ، اولاہوما، وسکونسن ، میئن، آئیووا، اورریاست نیبراسکا کے گورنروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ شامی پناہ گزینوں کو اپنی ریاستوں میں آنے نہیں دیں گے کیونکہ انہیں پناہ دینا بہت ہی خطرناک ہو گا۔ ریاست نیو ہیمپشائر کے ڈیموکریٹک گورنر نے بھی کہا ہے کہ شامی پناہ گرینوں کو ریاست میں پناہ نہیں دی جائے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…