واشنٹگن(نیوزڈیسک) پاک فوج کے شبعی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو کہ 5 روزہ دورے پر امریکا میں ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج پینٹاگون میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیلی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ سے ملاقات کی اس دوران امریکا کے سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے آرمی چیف دورہ امریکا کے بعد برازیل اور آئیوری کوسٹ کا دورہ کریں گے۔