منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پہلی بار بڑے عرب اسلامی ملک اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ، منصوبے کا اعلان کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومان (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کا محاصرہ کرکے ان تک زندہ رہنے کے اسباب پہنچنا بھی ناممکن بنارکھا ہے لیکن دوسری جانب ایک اہم عرب ملک نے اس کے ساتھ ایک بہت بڑا مشترکہ صنعتی منصوبہ شروع کررکھا ہے، اور دونوں ممالک کی سرحد کے قریب واقع دو طرفہ صنعتی علاقوں کو منسلک کرنے کے لئے دریائے اردن پر ایک پل بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ جریدے ’بزنس اینڈ فائنانس‘ کے مطابق اردن کے صنعتی منصوبے ”جارڈن گیٹ“ کے تحت اسرائیل اور اردن سرحد کے دونوں طرف مشترکہ صنعتی زون بنارہے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا مشترکہ پراجیکٹ ہے جسے آپس میں منسلک کرنے کے لئے دریائے اردن پر پل تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تعمیر کے لئے ٹینڈر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ اسرائیل اور اردن کی مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی دونوں ممالک کو ملانے والے پل کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے۔اسرائیلی وزارت برائے علاقائی تعاون کا کہنا ہے کہ جارڈن گیٹ صنعتی منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید اچھا بنانے کا سبب ثابت ہوگا۔ وزارت نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ پل کی تعمیر کا اعلان ایسے وقت پر سامنے آرہا ہے کہ جب اردن اور اسرائیل کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مشترکہ صنعتی منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتشار پیدا کرنے والوں کی کوششوں سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…