پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی حکومت نے پیرس میں مقیم مسلمان شہری کو حملوں کے دوران دو فرانسیسی خواتین کی جان بچانے پر فرانس کی شہریت دینے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق مسلمان شہری سیفر کیسا نوسترا رکا تعلق الجیریا سے ہے ،انہوں نے فرانسیسی حکومت سے شہریت کے لیے رجوع کیا ہوا تھا لیکن تاحال انہیں شہریت نہیں دی گئی تھی لیکن دو روز قبل ہونے والے پیرس حملوں میں مسلمان شہری نے جب خواتین کو زخمی دیکھا اور اس نے استعداد کے مطابق کوشش کرتے ہوئے دو خواتین کی جان بچانے میں کامیا ب رہا جس پر فرانسیسی حکومت نے اس کی درخواست قبول کرتے ہوئے شہریت دینے کا اعلان کر دیاہے۔واضح رہے کہ فرانس میں جمعے کی شب جب فائرنگ شروع ہوئی تو مسلم شہری سیفر کیسا نوسترا ریسٹورنٹ میں کاونٹر کے پیچھے اپنے کام میں مشغول تھا اسکا کہنا ہے کہ ہم نے بڑے دھماکوں کی آواز سنی سب نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا۔ شیشے ٹوٹ کر ہمارے اوپر آ گرے۔ یہ بہت دہشت ناک تھا،ہم نے دیکھا کہ باہر ٹیرس پر دو خواتین کو گولی لگی ہے ایک کو کلائی پر دوسرے کو کندھے پر۔ ان کے زخموں سے بہت خون بہہ رہا تھا۔خطرے کے باوجود سیفر کو یہ محسوس ہوا کہ اسے ان کی مدد کرنی چاہیے۔ اس نے فائرنگ میں کمی کا انتظار کیا اور پھر وہ دوڑ کر ان زخمی خواتین کے پاس پہنچا۔اس نے بتایا کہ میں نے انھیں اٹھایا اور انھیں لے کر تہہ خانے کی جانب بھاگا۔ میں ان کے ساتھ رہا اور خون کو روکنے کی کوشش کرتا رہا۔تہہ خانے سے ہم لوگ گولیوں کی آوازیں سنتے رہے۔ جب ہم باہر نکلے تو ہم نے سڑکوں پر لاشیں دیکھیں۔ بہت سے لوگ زخمی تھے۔ کاسا نوسترا 11 ویں مشرقی ضلعے میں ہے جہاں مسلمانوں کی مخلوط آبادی رہتی ہے۔سیفر مسلمانوں کے اسی علاقے میں رہتا ہے ان کا تعلق الجیریا سے ہے لیکن انھیں یہ نہیں معلوم کہ ان حملوں کا مقصد کیا ہے۔
پیرس دھماکے ،فرانسیسی خواتین کی جان بچانے والے مسلمان کوشہریت دینے کااعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں