کراچی (نیوزڈیسک) جب عمران خان ذاتی دُکھ سے نکل کر بلدیاتی انتخابات کے دُوسرے مرحلے میں بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پھر خبروں کی زینت بن گئیں اور انہوں نے بالآخر اپنی طلاق کی وجوہات سے متعلق خاموشی توڑ دی، میڈیا کو اپنے پہلے انٹرویو میں اپنی کہانی سنائی، اس کا امکان نہیں کہ ذاتی و سیاسی وجوہ کی بناء پر دُوسری جانب کا مؤقف سامنے آئے گا کیونکہ عمران خان کی نظریں 2018ء کے عام انتخابات پر ہیں۔ سنڈے ٹائمز کو انٹرویو میں ریحام خان نے تنازع کو زندہ کر دیا، انہوں نے پاکستان کے انتہائی مقبول سیاستدان کے ساتھ اپنی شادی ختم ہونے کی وجوہات و حالات بتائے، جس نے عمران خان کی شخصیت کے بارے میں بعض سوالات اُٹھائے لیکن اب تک ان کی خاموشی کے باعث سچ کی تصدیق، اگر پورا سچ نہیں ہے تو بھی، کرنا مشکل ہوگا، ریحام کے انٹرویو کے بعض مضبوط بعض کمزور لنک ہیں، انہیں چند سوالات کے جواب دینے کی ضرورت ہے، روزنامہ جنگ کے تجزیہ کارمظہرعباس کے مطابق لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے عمران خان سے اپنی شادی و علیحدگی پر اپنا مؤقف بیان کیا، ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ طلاق کی صورت میں مردوں سے زیادہ خواتین زیادہ مسائل و مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، خصوصاً اگر دونوں کو دو بار طلاق ہوئی ہو، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس انٹرویو کے عمران خان کی سیاست پرکیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے چار روز قبل سامنے آیا، اگر یہ انٹرویو کسی چینل کو دیا گیا ہوتا تو چند مسائل پیدا کر دیتا، تاہم بلاول بھٹو کے خلاف عمران خان کے بعض ریمارکس کےبعد ان کے مخالفین خصوصاً پی پی کو یہ انٹرویو بہت سا ’’مصالحہ‘‘ فراہم کرے گا، وہ اس انٹرویو کو عمران کے کنزرویٹو امیج کو اُجاگر کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ ریحام۔ عمران طلاق کا پہلی بار انکشاف کرنے والے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پارٹی رہنمائوں کو اس انٹرویو پر تبصرے سے روک دیا ہے، عمران خان جلسوں سے خطاب اور میڈیا کا سامنا کریں گے، ان کے مخالفین بھی جوابی مہم میں مصروف رہیں گے، چنانچہ پی پی اور ن لیگ کتنی قوت سے اس معاملے کو استعمال کرتےہیں، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا، ابتداء میں تمام بڑے رہنمائوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور معاملے کو نجی قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے رہنمائوں کو تبصرے سے روک دیا تھا، تاہم ریحام کے نئے انٹرویو کے بعد کہانی پھر زندہ ہوگئی لیکن اگر وہ مزید انٹرویو دیتی ہیں اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں اورعمران کےساتھیوں سے متعلق بعض تفصیلات اور نام سامنے لاتی ہیں تو ان کیلئے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔ گزشتہ ماہ ایسا کیا ہوا تھا جو علیحدگی کا سبب بنا، جیسا کہ انہوں نے انکشاف کیا ہے؟ یہ ذاتی ہے یا سیاسی؟ کیا اس کا تعلق ان کے بعض دوستوں و ساتھیوں سے ہے؟ اگر ریحام کا کہا ہوا سچ ہے تو اس سے عمران خان کی اُلجھی ہوئی شخصیت سامنے آتی ہے اور ان کی سیاسی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے خصوصاً نوجوانوں، خواتین اور لبرل حلقوں میں، جبکہ کنزرویٹو بھی زیادہ خوش نہیں ہوں گے، ان کےبقول کیا عمران خان واقعی ’’کالے جادو‘‘ پر یقین رکھتے ہیں، انہیں بعض مشکوک کاغذ ملے جن کا تعلق کالے جادو سے تھا، اب کمزور لنک کیا ہیں؟ انہوں نے انٹرویو میں کہیں یہ نہیں بتایا کہ عمران نے انہیں کہا کہ ان کا کام باورچی خانے میں روٹی پکانا ہے، پھر ان کا کوئی ساتھی یہ کیسے کہے گا سوائے اس کے کہ وہ بہت نزدیک ہو، ریحام کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ عمران ان سے محبت کرتے ہیں مگر ایسا نہ تھا، اگر ایسا تھا تو شادی کیسے ہوئی؟ پھر انہوں نے یہ جانتے ہوئے ریحام سے شادی کیسے کی کہ وہ تین بچوں کی ماں ہیں؟ لگتا ہے وہ اپنے خیالات کے اظہار میں الجھن کا شکار ہیں اور اپنے بڑھتے سیاسی کردار سے متعلق وجوہات بتانے سے گریز کیا، حالانکہ عمران نے کراچی و ہری پور جلسوں کے بعد انہیں اس سے باز رہنے کیلئے کہا تھا، دوم وہ پی ٹی آئی اور عمران خان سے توقع کر رہی تھیں کہ میڈیا میں ان کے خلاف مہم کا جواب دیں گے، عمران کا ایک ریکارڈ ہے کہ انہوں نے نہ صرف ریحام کےخلاف الزامات کو مسترد کر دیا بلکہ ایک پاکستانی صحافی کو ڈانٹ دیا تھا، تاہم مجھے شک ہے کہ وہ ایسا سنڈے ٹائمز کےرپورٹر کے خلاف کریں گے جس نے ریحام کا انٹرویو کیا، کیا عمران خان بعض چیزوں کی وضاحت یا ردعمل ظاہر کریں گے؟ غالب امکان یہ ہے کہ وہ انٹرویو کو نظرانداز کریں گے اور ایسے کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے، تاہم عمران کی شخصیت سے متعلق ان کے سوا کوئی اور بتا سکتا ہے تو وہ پی ٹی آئی قائد کی پہلی بیوی جمائما خان ہو سکتی ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ 9 برس گزارے۔ یہ شادی 2004ء میں ختم ہوگئی مگر ریحام کے برخلاف جمائما نے تنازع سے گریز کیا، اگرچہ وہ بھی برطانوی شہری ہیں اور برسوں یہاں گزارے ہیں مگر ان کا تعلق پشتو گھرانے سے ہے، شاید اسی وجہ سے انہوں نے عمران کی ان باتوں کا بھی نوٹس لیا جن کا جمائما نے نہیں لیا تھا، ریحام نے بتایا کہ عمران کی بہنوں نے شادی کی مخالفت کی تھی اور انہیں قبول نہیں کیا تھا تاہم ساتھ ساتھ یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کے اپنے ایک بھائی نے بھی اس شادی کی مخالفت کی تھی، ریحام نے اپنی سیاسی خواہشات کا واضح اظہار کیا، یہ بھی وجہ ہو سکتی ہے کہ کیونکہ وہ جمائما سے زیادہ عمران خان کے سیاسی عزائم، حکمت عملی اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات سے آگاہ تھیں، درحقیقت سیاست طلاق کی ایک اہم وجہ تھی، ٹی وی میزبان ریحام خان خبروں کا مرکز رہیں گی چاہے وہ کوئی بھی پروفیشن اختیار کریں، انہیں عمران کی سابقہ اہلیہ کےطور پر پہچانا جائے گا، مگر عمران کو ان کے حوالے سے نہیں پہچانا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ ریحام یہاں بس کریں گی یا کوئی اور پلان بھی ہے؟
ریحام کا پُورا یا آدھا سچ !
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچےکا ویزا نہ ہونے پر والدین اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر طیارے پر چلےگئے
-
مورج میں چھ دن
-
لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
یوکرین میں چین، پاکستان کے کرائے کے جنگجو روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں: ...
-
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
-
کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی عمران خان کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت کا ...
-
ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر’ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
-
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات
-
کراچی لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بنا سرجری تالا نکال لیا گیا
-
معروف اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچےکا ویزا نہ ہونے پر والدین اسے ائیرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر طیارے پر چلےگئے
-
مورج میں چھ دن
-
لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
یوکرین میں چین، پاکستان کے کرائے کے جنگجو روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں: صدر زیلنسکی
-
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ نیلم منیر کا دلچسپ جواب وائرل
-
لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
-
کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی عمران خان کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت کا انکشاف
-
ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر’ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
-
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات
-
کراچی لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بنا سرجری تالا نکال لیا گیا
-
معروف اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد
-
گلیشیئر کی زد میں آ کر28سال قبل لاپتہ ہونےوالے نوجوان کی صحیح سلامت لاش برآمد،تدفین کردی گئی
-
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا