منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

محمد عامر معافی کا حقدار ہے،اسے ٹیم میں واپسی کاموقع دینا چاہئے : عمران خان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحر یک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہاہے کہ محمد عامرنے جب میچ فکسنگ جیسی غلطی کی تو اس وقت اس کی عمر بہت چھوٹی تھی اور اس کے بعد اسے 5 برس کی سزا بھی دی گئی تو اب اسے ٹیم میں واپسی کا موقع دینا چاہئے ،کیونکہ اللہ بھی ہماری غلطیاں معاف کرنے والا ہے تو ہمیں بھی محمد عامر کو معاف کر دینا چاہئے۔عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کا شوق زمان پارک سے پیدا ہوا اور فاسٹ بائرلنگ کرنے کا شو ق فاسٹ بائولر ڈینس للی کو دیکھ کر پیدا ہو ا۔نجی ٹی وی چینل کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ان کے نانا گورنمنٹ کالج کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور ان کے ماموں نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ،زمان پارک میں ساری فیملی رہتی تھی اور وہیں پارک میں ہم سب مل کرکرکٹ کھیلا کرتے تھے جہاں سے کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا۔عمران خان کا کہناتھا کہ وہ ایک میڈیم پیسر باولر تھے لیکن ڈینس للی کو باولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر انہیں فاسٹ باولر بننے کا شوق ہوا جبکہ وہ ایک میڈیم پیسر تھے ان کیلئے فاسٹ باولر بننا انتہائی مشکل کام تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی کوشش جاری رکھی۔
عمران خان کا کہناتھا کہ انہیں فاسٹ بائولر بننے کیلئے اپنا بائولنگ ایکشن مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑا،میڈیم گیند کروانے میں ایکشن اور تھا اور فاسٹ بائولر بننے کیلئے ایکشن تبدیل کیا اور وہ وقت انتہائی مشکل تھا کیونکہ کبھی کبھی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تھی جس کے باعث دیگر دوست کھلاڑی اکیڈمی میں ان کا مذاق بھی اڑاتے تھے لیکن انہوں نے اپنی جدو جہد جاری رکھی اور فاسٹ بائولر بننے میں کامیا ب ہوئے۔عمران خان کا کہناتھا کہ خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ارادے مضبوط ہونے چاہیے ،میں رات کو سونے سے پہلے سوچتا تھا کہ آج مجھ سے کھیل کے دوران کیا غلطیاں ہوئیں اور الگے دن ان پر قابو پانے اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جس دن پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تھی میں اس دن کا اخبار نہیں پڑھتا تھا کیوں کہ میں ایک کھلاڑی ہوں اور مجھے اپنی غلطیوں کا زیادہ اچھے طریقے سے پتہ ہے اس لیے جو ملاحظہ اپنا میں خود کرسکتاہوں وہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…