اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے دورے پر بھیجنے کے مخالف نکلے۔ اس سلسلے میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ٹیم کسی صورت بھارت نہ جائے۔ میں اس سلسلے میں وزیراعظم سے بھی بات کروں گا کہ ٹیم کو بھارت نہ بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی بورڈ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ آیا تو اس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔بھارت میں غلام علی، نجم سیٹھی، خورشید قصوری سمیت ہمارے فنکاروں کی توہین کی گئی۔ بھارتی حکومت شیوسینا کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے میں کرکٹ سمیت کسی بھی ٹیم کی بھارت جانے کی بھر پور مخالفت کرونگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ بھارت وشمنی کرے اور ہم اس سے دوستی کیلئے مریں جائیں۔شیوسینا کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کیلئے عالمی فورمز میں جائینگے۔انہوں نے کہا کہ شیوسینا والے اپنے لوگوں کے منہ کالے کرتے ہیں ان کے اپنے دل کالے ہیں۔