اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں این اے 122کے بعد سردارایازصادق کودوبارہ سپیکرمنتخب کرلیاگیااوراس طرح انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کادوسری دفعہ سپیکرمنتخب ہونے کااعزازحاصل کرلیااس سے قبل سردارایازصادق 2013کے انتخابات میں سپیکرمنتخب ہوئے تھے لیکن تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں دھاندلی کے الزامات پران کے خلاف تحقیقات پران کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی گئی تھی تواس کے پاس سپیکرقومی اسمبلی کاقلمدان بھی ختم ہوگیا۔لیکن اگرتاریخ پاکستان کامطالعہ کریں تواس سے بڑااعزاز ملک معراج خالد اورمولوی تمیزالدین کوحاصل ہے کیونکہ وہ اس وقت دومرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکرمنتخب ہوئے جب پاکستان دولخت نہیں ہواتھا۔تھے۔مولوی تمیزالدین خان اور ملک معراج خالد نے دو دومرتبہ سپیکر بننے کا اعزازحاصل کیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا واحد خاتون ہیں جو قومی اسمبلی کی سپیکر بنیں۔فضل الہٰی چوہدری نے پہلے ڈپٹی سپیکر کے طورپر کام کیا،پھر سپیکر منتخب ہوئے ۔ملک معراج خالد واحد سپیکر ہیں جو دومرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ۔
ملک معراج خالد اورمولوی تمیزالدین بھی 2,2مرتبہ قومی اسمبلی کے سپیکرمنتخب ہوئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں