منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،فرانس

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کے وزیر اعظم مینوئل والس نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام کے علم میں ہے کہ مزید دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،فرانس کے خفیہ اداروں نے اس سال موسم گرما میں کئی حملوں کو ناکام بنایا ہے، حکومت ایمرجنسی قوانین کے تحت اسلامی انتہا پسندوں اور ان سب سے جو نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں تفتیش کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مینوئل والس کا کہنا ہے کہ فرانس کے خفیہ اداروں نے اس سال موسم گرما میں کئی حملوں کو ناکام بنایا ہے اور پولیس کے علم میں ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی ملکوں میں اس طرح کی مزید کارروائیاں کرنے کی تیاریاں اور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی قوانین کے تحت اسلامی انتہا پسندوں اور ان سب سے جو نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں، تفتیش کر رہی ہے۔دریں اثنا فرانسیسی پولیس نے گزشتہ رات ملک بھر میں مشتبہ شدت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔۔قبل ازیں فرانسیسی پولیس نے پیرس میں ہونے والے حملوں کے سلسلے میں مطلوب ایک شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے اس کے بارے میں معلومات کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ادھر فرانسیسی ہسپتالوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعے کو ہونے والے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 129 ہی ہے اور اس میں اضافے کی خبر درست نہیں۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص بیلجیئم میں پیدا ہونے والا 26 سالہ عبدالسلام صلاح ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالسلام کے بارے میں خیال ہے کہ وہ حملوں میں براہِ راست ملوث تھا اور اب وہ مفرور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…