منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

براہمداغ بگٹی نے مختلف جماعتوں کو اختلافات کے حل کےلئے مذاکرات کی دعوت دیدی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی) بلوچ ری پبلکن پارٹی (بی آر پی) کے سربراہ نواب براہمداغ بگٹی نے آزادی کی حامی کالعدم بلوچ تنظیموں سمیت مختلف جماعتوں کو اختلافات کے حل کےلئے مذاکرات کی دعوت دے دی جینوا سے جاری کیے گئے ایک بیان میں براہمداغ بگٹی نے کہا کہ مسائل کے یقینی حل کے لیے اتحاد ہی واحد راستہ ہے.بگٹی نے تجویز دی کہ تمام جماعتوں اور رہنماو¿ں کی ملاقات کا انعقاد سوئٹزرلینڈ میں کیا جانا چاہیے یا پھر یہ کسی بھی یورپی ملک میں منعقد کی جاسکتی ہے جہاں بی آر پی کا وفد تو شرکت کرے گا تاہم وہ خود ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے کیوں کہ انھیں سوئٹز لینڈ سے باہر سفر کرنے کے لیے کچھ دستاویزات درکار ہیں اپنے بیان میں بگٹی نے تمام بلوچ رہنماو¿ں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اختلافات اور دوسرے معاملات ایک طرف رکھ کر ایک ماہ کے اندر سوئٹزرلینڈ میں جمع ہوں تاکہ تمام مسائل کا حل نکالا جاسکے انہوںنے کہاکہ بہت سارے معاملات میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن انھیں کثرت رائے سے حل کیا جاسکتا ہے، اگر کوئی بھی جماعت یا رہنما اکثریت کے فیصلے کو قبول نہیں کرتی تو پھر بلوچ قوم یہ فیصلہ کرے گی کہ ہماری صفوں میں انتشار کا ذمہ دار کون ہے براہمداغ بگٹی نے کہا کہ قومی اتحاد کے بعد ا±ن کی جماعت بی آر پی، ریاست کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام معاملات میں اکثریت کے فیصلے کو قبول کرے گی ریاستی مظالم کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔براہمداغ بگٹی نے کہا کہ میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) ¾بی آر ایس او، بی ایس او ¾اے ¾ نوابزادہ ہربیار مری ¾نواب مہران مری، سردار بختیار ڈومکی اور میر جاوید مینگل سمیت تمام آزادی کی حامی جماعتوں اور رہنماو¿ں سے درخواست کرتا ہوں کہ تمام تر اختلافات کے باوجود بلوچ قوم اور شہیدوں کی قربانیوں کی خاطر قومی اتحاد کےلئے اپنا کردار ادا کریں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…