کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان الیکشن کمیشن کے دن بدن کارنامے منظر عام پر آتے رہتے ہیں، اوریہ الیکشن کمیشن کا ہی کارنامہ تھا جس کی بے ضابتگیوں کی وجہ سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دیا گیا۔ یہاں ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کا کارنامہ سامنے آ گیا ہے۔ کراچی میں نابینا اساتذہ کوا نتخابی عمل کی نگرانی کےلئے تعینات کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 2 گورنمنٹ اساتذہ کو پریزائڈنگ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر امان اللہ خلیل گورنمنٹ کالج ناظم آبادجبکہ پروفیسر اختر علی گلستان جوہر کالج میں پڑھاتے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نیند سے بیدار ہوتے ہوئے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔