لندن(نیوز ڈیسک)پیرس حملوں کے بعد یورپ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے تمام یورپی ممالک داعش کے مزیدحملوں سے بچنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھارہے ہیں۔برطانوی حکومت نے بھی داعش کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ملک کے سکیورٹی اداروں کے فنڈ زمیں اضافہ کردیاہے۔بی بی سی کے مطابق اس فنڈ کی مدد سے برطانیہ کی اہم سکیورٹی ایجنسیاں ایم آئی 5، ایم آئی 6 اور جی سی ایچ کیو میںمزید 1900 افسران کی تقرریاں کی جائینگی۔دوسری طرف یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ اس ہفتے برطانوی کابینہ ایوی ایشن سکیورٹی فنڈ کو دگنا کرنے پر بھی رضامند ہو جائے گی۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ’ ’ہماری نسل کی یہ جدوجہد مطالبہ کرتی ہے کہ ہم اپنے ملک اور تہذیب کو تباہ کرنے والی قوتوں سے مقابلہ کرنے کیلئے مزید افرادی قوت جمع کریں“۔واضح رہے کہ برطانیہ کے حساس اداروں میں 12 ہزار 700 افراد پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں