منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

داعش کا خوف ،برطانیہ نے سکیورٹی اداروں کے فنڈز میں اضافہ کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی )برطانوی حکومت نے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک کے سکیورٹی اداروں کے فنڈ میں اضافے کا اعلان کردےا،فنڈ کی مدد سے برطانیہ کی اہم سکیورٹی ایجنسیاں ایم آئی 5، ایم آئی 6 اور جی سی ایچ کیو مزید 1900 افسران کی تقرریاں کر سکیں گی، توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے برطانیہ کی کابینہ ایوی ایشن سکیورٹی فنڈ کو دگنا کرنے پر رضامند ہو جائے گی۔برطانوی مےڈےا کے مطابق یہ اعلانات جمعے کو پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد کیے گئے جن میں اب تک ایک برطانوی شہری سمیت تقریبا 129 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ہماری نسل کی یہ جدوجہد مطالبہ کرتی ہے کہ ہم اپنے ملک اور تہذیب کو تباہ کرنے والی قوتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے مزید افرادی قوت جمع کریں۔برطانیہ کے تین اہم حساس اداروں کے عملے میں 15 فیصد اضافے کے لیے امداد کا انکشاف ہفتے کو حکومت کے متوقع سٹریٹجک ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ریویوکے شائع ہونے سے قبل ہی سامنے آ گیا ہے ۔برطانیہ کے حساس اداروں میں 12 ہزار سات سو افراد پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…