بہاولنگر (این این آئی) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا جانیوالا 5 روپے کا نیا سکہ مارکیٹ میں آگیا ہے 5 روپے کے سکے کا سائز چھوٹا اور رنگ گولڈن ہے مارکیٹ میں سکہ آنے سے لوگ تذبذب کا شکار ہیں اور ایسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سکہ جیسے 2 روپے کا ہو تاہم سکہ گولڈن رنگ میں ہونے کے باعث خوبصورت لگتا ہے۔