اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خواتین کے بانجھ پن کی متعدد اقسام کا علاج دریافت کیا جاچکا ہے لیکن پیدائشی طور پر بچہ دانی سے محروم ہونا یا کینسر کی وجہ سے مستقل بانجھ پن پیدا ہونے کا تاحال کوئی مناسب علاج دستیاب نہ تھا۔ امریکا میں اب پہلی دفعہ بانجھ پن کی اس لاعلاج قسم کا علاج کیا جا رہا ہے اور ایک نامور ہسپتال کی طرف سے بچہ دانی کے ٹرانسپلانٹ کی سہولت پہلی دفعہ متعارف کروادی گئی ہے۔سویڈن میں کئے گئے ابتدائی تجربات میں بچہ دانی کے ٹرانسپلانٹ کی کامیابی ثابت ہوچکی ہے لیکن امریکا میں پہلی دفعہ کلیو لینڈ کلینک دس بانجھ خواتین کو یہ سرجری آزمائشی طور پر پیش کررہا ہے۔ اگلے چندماہ کے دوران شروع ہونے والے اس آزمائشی پراجیکٹ کے تحت پیدائشی طور پر یا کینسر کی وجہ سے بچہ دانی سے محروم ہونے والی خواتین میں بچہ دانی ٹرانسپلانٹ کی جائے گی۔ اس آپریشن میں بچہ دانی عطیہ کرنے والی خواتین کی وفات کے بعد ان کی بچہ دانی نکال کر ضرورت مند خواتین میں ٹرانسپلانٹ کی جائے گی۔
سویڈن میں کئے گئے کامیاب تجربات سے پہلے اس ٹرانسپلانٹ کے متعدد تجربات ناکام ہوچکے تھے جس کی وجہ سے ماہرین زیادہ پرامید نہ تھے۔ بچہ دانی کے ٹرانسپلانٹ کے لئے سعودی عرب اور ترکی میں بھی ماہرین نے ایک ایک آپریشن کیا لیکن یہ کامیاب نہ ہوسکا تھا۔ اس کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ جسم کا عطیہ کی گئی بچہ دانی کو قبول نہ کرنا تھا۔کلیو لینڈ ہسپتال کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انقلابی طریقے کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں اولاد سے محروم خواتین قدرتی طریقے سے حاملہ ہونے اور اولاد پیدا کرنے کے قابل ہوسکیں گی۔ ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کامیاب ہونے کے ایک سال بعد خواتین کے جسم میں ان کے اپنے منجمد ایمبریو منتقل کئے جائیں گے اور بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ممکن ہوسکے گی۔ ماہرین نے اس طریقہ علاج کو بانجھ پن کی بڑی اور لاعلاج قسم کے خاتمے کے لئے ایک بڑا قدم قرار دیا ہے اور آنے والے وقت میں اس کی مزید بہتری اور کامیابی کی توقع ظاہر کی ہے۔
بانجھ پن کے مریضوں کےلئے خوشخبری ،نیا علاج د ر یافت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)
-
کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور میں فیکٹری مالک کو انسپکشن کیلئے آنے اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف پوچھنا مہنگا پڑ گیا
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی
-
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
-
اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان
-
سلطان محمود غزنوی نے سومنات کے بت مسمار کر کے “غلطی” کی ، افغان وزیر کا بیان، اسلامی...
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر قرض کی رقم کے بدلے اپنی بیوی کو دوست کے ہاتھوں فروخت کر دیا
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی



















































