اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امورٍخانہ داری سر انجام دینے والی خواتین کی خواہش رہی ہو گی کہ کسی طرح کپڑے دھونے اور اسٹری کرنے سے ان کی جان چھوٹ جائے واشنگ مشینوں نے کسی حد تک ان کی یہ خواہش پوری کر دی تھی لیکن اب معروف الیکٹرانک کمپنی ایل جی نے خواتین کو کپڑے دھونے اور اسٹر ی کرنے کے اس جھنجھٹ سے مکمل طور پر نجات دلادی ہے ایل جی نے ایک جدید واشنگ مشین بناڈالی جو دراصل کپڑے لٹکانے کی الماری سے مشابہ ہے ۔اب خواتین کو کپڑے صرف ہینگرز میں ڈال کر س الماری نما واشنگ میں لٹکانے ہوں گے اور اس کا فٹن آن کرنا ہو گا 30 منٹ میں آ پ کو کپڑے نہ صرف دھلے ہوئے بلکہ استری کئے ہوئے ملیں گے ۔ ایل جی نے اس جدید مشین کے اندر گرم بھاپ کا ایک ایسا نظام بنایا ہے جو نہ صرف کپڑوں کی بدبو ختم کرتا اور داغ صاف کرتا ہے بلکہ ان کی سلوٹیں بھی ختم کرتاہے ۔ جب گرم بھاپ اس مشین کے اندر بھر جاتی ہے تو اس کے ہینگرز آہستہ آہستہ حرکت کرتے ہیں جس سے کپڑوں کی سلو ٹیں با لکل ختم ہو جاتی ہیں آخر مشین کپڑوں پر آ پ کے پسند یدہ پر فوم کا چھڑکاﺅ کرتی ہے یہ سارا عمل 30 منٹ میں مکمل ہو تاہے اور اس کے بعد کپڑے نکال کر پہننے کےلئے تیار ہو تے ہیں