اسلام آباد /نئی دہلی(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو خط پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی‘ پاکستان و حریت رہنماﺅں کے خلاف زہر اگلنے لگا‘ مودی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد کو سراہا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور وہ پاکستان اور حریت رہنماﺅں کے خلاف پھر سے زہر اگلنے لگے اور مودی قیادت سے خط کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔