منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

زہریلی مکڑیوں کے خوف سے لندن کے 2 سکول عارضی طور پر بند

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانوی دارالحکومت لندن میںزہرہلی مکڑیوں کے خوف کے باعث 2 سکول عارضی طور پر بند کردےئے گئے۔لندن میں ٹاور ہیملٹس کے علاقے میں واقع دو پرائمری سکولوں عثمانی سکول، اور تھامس بکسٹن سکول کو زہریلی مکڑیوں سے متاثر ہونے کی بنا پر سکول کے سینکڑوں طالب علموں کو گذشتہ روز گھر واپس بھیج کر سکول ایک ہفتے کے لئے بند کر دیا گیا ۔ٹاور ہیملٹس کی ضلع کونسل کے ماہرین نے دونوں سکولوں کے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ مکڑیاں دیکھنے میں زہریلی مکڑی بلیک ویڈو سے مشابہت رکھتی ہیں، انہیں فی الوقت خطرناک تو قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن یہ کسی کو بھی کاٹ سکتی ہیں۔ دوسری طرف سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیڑوں پر قابو پانے والے عملے کی طرف سے ان مکڑیوں کا چند روز میں خاتمہ کر دیا جائے گا جس کے بعد سکول دوبارہ سے کھول دیا جائے گا ۔کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت اور احاطہ بری طرح سے زہریلی مکڑیوں سے متاثر ہوا ہے اور فی الحال پیسٹ کنٹرول ٹیم دونوں اسکولوں کو مکڑیوں سے پاک کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں تاہم اسٹاف اور طالب علموں کی صحت کے خدشات کے حوالے سے اسکولوں کو آئندہ ہفتے تک بند رکھا جائے گا۔ بلیک ویڈو مکڑی برطانیہ میں پائے جانے والے زہریلے 650 حشرات میں سے ایک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بلیک ویڈو نامی زہریلی مکڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے حتی کہ یہ برطانیہ کے انتہائی شمالی سرد علاقے اسکاٹ لینڈ میں بھی دیکھی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…