منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ترکی میں داعش کا خودکش حملہ، 4 پولیس اہلکار زخمی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی) ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں داعش کے خودکش حملے میں 4 پولیس ہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ادھر ترک فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے مےں داعش کے 4 جنگجو مارے گئے ۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں داعش کے خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقع کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور دارلحکومت کے تمام حساس مقامات پر سیکیوٹی کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب شامی سرحد پر جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووں کی فائرنگ کے جواب میں ترک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے اِس تبادلے میں چار جہادیوں کو ہلاک کرنے کا بتایا گیا ہے۔ ترک اخبار حریت کے مطابق دو موٹر گاڑیوں میں سوار جہادیوں کو جب ترک بکتر بند گاڑی نے روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک گاڑی میں سوار اسلامک اسٹیٹ کے چار عسکریت پسند مارے گئے۔ دوسری گاڑی میں سوار جہادی فائرنگ کے دوران اپنی موٹرکار لے کر بھاگ گئے۔ ترک سرحد پر واقع شامی علاقے کی ایک بڑی پٹی کو اسلامک اسٹیٹ نے اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…