اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف (آج) پیر کو فیصل آباد ، ملتان موٹر وے کے دوسرے سیکشن ایم 4 کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ موٹروے کے اس سیکشن سے فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شور کوٹ ، جھنگ ، ملتان کے رہائشی مستفید ہونگے۔ 58کلو میٹر فیصل گوجرہ سیکشن ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے ۔ یہ موٹروے بننے سے ملتان سے اسلام آباد کا سفر کم ہوگا۔ پہلا سیکشن آئندہ سال مارچ میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔