ویانا(نیوزڈیسک)روس نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 6ماہ کے دوران شام میں قومی حکومت کے قیام پر اتفاق رائے ہوجائے گا اور 18 ماہ میں انتخابات کی راہ ہموار ہو جائے گی جبکہ شام میں حزب اختلاف نے کہا کہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ کافی نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ویانا میں میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ آئندہ 6ماہ کے دوران شام میں ایک قومی حکومت کے قیام پر اتفاق رائے طے ہوجائےگا جس کے بعد ڈیڑھ سال کے اندر نئے آئین کے قیام اور پھر انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہ اکہ اگر شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے الگ نہ کیا گیا تو سعودی عرب شام میں اپوزیشن کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم اس سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بشار الاسد کو حکومت چھوڑنا پڑے، دوسری صورت میں ہم شام میں اپوزیشن جماعتوں کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ بشار الاسدکو طاقت کے ذریعے ہٹایا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں