جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں پیرس کے متاثرین سے انوکھا اظہاریکجہتی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیوزڈیسک)روشنیوں کا شہر کہلانے والے امریکی شہر نیویارک میں پیرس کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی چوٹی کو فرانسیسی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا جا رہا ہے۔نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا کہ فرانس کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج اور آنے والے دنوں میں نیویارک کے ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو نیلے، سفید اور سرخ رنگوں سے روشن کیا جائے گا۔امریکہ کی سب سے بلند عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر اس جگہ تعمیر کی گئی ہے جہاں 11 ستمبر 2001 کو دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا۔پیرس میں جمعہ کو ہونے والا حملہ 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد کسی مغربی ملک میں ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔ اس سے 10 ماہ قبل پیرس میں ایک فکاہیہ جریدے ’شارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ پیرس پر حملوں کے بعد امریکہ نے بھی اپنے شہروں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا ہے۔ نیویارک اور واشنگٹن دونوں میں حفظ ما تقدم کے طور پر اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…