جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم ترین امریکی اتحادی ملک میں حکومت کے خلاف پرتشددمظاہرے پھوٹ پڑے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(نیوزڈیسک) جنوبی کوریا میں حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران جھڑپوں کے بعد پولیس نے 50 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں مزدور، کسان اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 70 ہزار افراد نے حکومت کی نئی معاشی اور مزدور پالیسیوں پر احتجاج کے لیے سڑکوں کا رخ کیا۔ وہ اسکولوں میں ریاست کی جانب سے فراہم کردہ تاریخی کتب پر بھی احتجاج کررہے تھے جو 2017 سے زبردستی نافذ کی جائیں گی۔ نقاب لگائے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔سیول کے سٹی ہال کے باہر کیا گیا احتجاج اس وقت پر تشدد شکل اختیار کرگیا جب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ان پر واٹر کینن کی مدد سے پانی کی بوچھاڑ کی۔ جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پولیس نے 51 ایسے افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ان مظاہروں میں براہِ راست شریک تھے یا ان کی منصوبہ بندی کی تھی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…