جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شادی؟کہیں بھی رجسٹرڈ تک نہیں ،ریحام خان نے انکشافات کا نیاسلسلہ شروع کر دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مطلقہ بیوی ریحام خان نے طلاق کے بعد انکشافات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اپنے پہلے تہلکہ خیز انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان اورمیں مختلف افرادنکلے،مجھے لگاعمران مجھ سے محبت کرتے ہیں، مگر ایسا نہیں تھا۔عمران خان نے مجھے کبھی کچھ نہیں دیا،مجھے شادی کی انگوٹھی تک نہیں دی اور نہ ہی چوڑیاں دی گئیں حتیٰ کہ یہ شادی برطانیہ یا پاکستان کہیں بھی رجسٹرڈ تک نہیں کرائی گئی جبکہ عمران کے ساتھی چاہتے تھے کہ میں صرف کچن میں چپاتیاں بناو¿ں،ہمارے بیڈ روم میں تو ہر وقت کتے گھسے رہتے تھے بلکہ ایک کتے کو تو مجھ سے پیار بھی ہو گیا تھا۔برطانوی اخبارکوخصوصی انٹرویومیں ریہام خان نے شکوہ کیا کہ مجھ پر عمران خان کوپیٹنے،چوہوں کومارنے والی دوائی پلانےکی کوشش کاالزام لگا۔میں نے کہاکہ بیان جاری کریں کہ کوئی رقم نہیں لی،نہ ہی ارادہ ہے،الزامات لگے مگرکسی نے میرادفاع نہیں کیا،اس لیے انٹرویودیا۔ریحام نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی پاکستان یابرطانیہ کہیں رجسٹرڈنہیں ہوئی۔10ماہ تک شادی رہی،مجھے کسی بھی چیزکاحق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے انٹرویومیں کہا کہ پارٹی اراکین نے کہہ دیاتھاکہ انہیں میرے ساتھ کام کرنے میں مسئلہ ہے۔پارٹی کے سینئرمشیرنے کہا وہ چاہتے تھے کہ میں کچن میں چپاتیاں بناو¿ں،مجھے انتقام کانشانہ بنایاگیا۔ ریحام خان نے کہا کہ کہ عمران خان نے شادی سے قبل مجھ سے میرے والدین کے نام پوچھے، وہ شاید اپنے روحانی بابا سے ہماری شادی سے متعلق پوچھنا چاہتے تھے، عمران سے جب دوسری ملاقات ہوئی تو انھوں نے شادی کی پیشکش کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل تحریک انصاف کا ایک ورکر مجھے ٹیکسٹ کرتا تھا جس کی شکایت بھی کی، اس کے علاوہ ہماری شادی پر عمران خان کی بہنیں بالکل بھی خوش نھیں تھیں لیکن عمران کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔عمران خان اور میں بالکل مختلف شخصیت کے مالک نکلے، عمران خان بلکل بھی رومانٹک نہیں ہیں انھوں نے تو مجھے شادی کی چوڑیاں تک نھیں دیں، میں ان سے ڈرائنگ روم میں انڈین فلموں اور پردوروں کی باتیں کرتی لیکن وہ بالکل بھی دلچسپی نھیں لیتے اور ہر وقت سیاست پر بات کرنا پسند کرتے تھے۔ عمران خان کو گھر سے بھی بالکل دلچسپی نھیں تھی، ان کی الماری کھولی تو کپٹرے اس طرح ٹھونسے ہوئے تھے کہ جیسے باہر لٹک رہے ہوں، گھر میں دوسری الماری منگوائی جس پر عمران خان بہت خوش ہوئے، عمران خان کو نئے کپڑے لا کر دیئے اور ان کے گھر میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کی۔ عمران خان کو یہ پرواہ بھی نہیں ہوتی تھی کہ وہ باہر جاتے ہوئے کیسے لگ رہے ہیں جب میرے گھر والے باہر جاتے ہیں تو مجھے ہر وقت ان کی فکر لگی رہتی ہے۔ عمران خان کا فرج کھولا تو وہ بھی خالی تھی، ان کا زیادہ گزارہ دال دلیا پر تھا، ایک لڑکا کچن میں کام کرتا تھا اور وہ بھی زیادہ وقت ٹی وی ہی دیکھتا رہتا تھا۔عمران بچوں کو اپنے پاس زیادہ پسند نہیں کرتے تھے اس لئے میں نے اپنے بچوں کو ایک کمرے تک محصور کر لیا تھا، وہ کچن تک بھی نہیں جاتے تھے۔ ہمارے بیڈ روم میں تو ہر وقت کتے گھسے رہتے تھے بلکہ ایک کتے کو تو مجھ سے پیار بھی ہو گیا تھا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش کی گئی، تحریک انصاف کے لوگ میرے ساتھ کام نھیں کرنا چاہتے تھے، ایک سینئر لیڈر نے تو یہاں تک کہا کہ تم کچن میں ہی اچھی لگتی ہو، ہم تمھیں روٹیاں بنانے کے لئے لائے ہیں۔ پشاور میں جب اسٹریٹ چلڈرن کا چیرمین بنایا گیا تو پارٹی لوگوں کو لگا کہ میں پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہوں۔ عمران خان کو کوئی بھی قریبی دوست نہیں ہے اور وہ اکیلے ہی زندگی گزار رہے ہیں، انھوں نے زندگی کے 54 سال اکیلے گزارے ہیں اس لئے کسی کا ان کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے غلط طریقے سے طلاق دی گئی، عمران خان نے صرف میسج کے ذریعے کہا ’طلاق، طلاق، طلاق‘ جس پر بہت افسوس ہوا اور پھر عمران نے اپنے ایک دوست کے ذریعے مجھے طلاق کے کاغذات بھیجے جس پر اور بھی زیادہ رنج ہوا۔ ہماری شادی پاکستان یا برطانیہ کہیں بھی رجسٹرڈ نہیں ہوئی۔ 10 ماہ تک شادی رہی لیکن مجھے کسی بھی چیز کا حق حاصل نہیں تھا، عمران خان کو پیٹنے، چوہوں کو مارنے والی دوائی پلانے کی کوشش کا الزام لگا۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماو¿ں سے پیسے لینے کا الزام بھی لگا لیکن کسی نے میرا دفاع نہیں کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…