اسلام آباد (نیوزڈیسک)سیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیرس میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے ¾ مشکل کی گاڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں ¾ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ¾ ملک میںداعش کو نہیں دیکھناچاہتے ¾ آرمی چیف کادورہ پاک امریکہ عسکری تعلقات کے فروغ کی کڑی ہے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ،ملک میں داعش ہے نہ ہی اسے دیکھناچاہتے ہیں۔پاکستان کا موقف واضح ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم ہے ۔پاک فوج کے سربراہ کے دورہ امریکا سے متعلق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی معاملات پر مختلف سطح پر رابطے رہتے ہیںانہوں نے کہا کہ آرمی چیف کادورہ پاک امریکہ عسکری تعلقات کے فروغ کی کڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیںپاکستانی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کےلئے متحد ہے ¾ملک میں کسی سطح پر بھی داعش سے رابطے نہیں ہونے دیے جائیں گے ۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں بالخصوص مسلح افواج پاکستان کی قربانیاں اور کردار قابل تعریف ہے جنہوں نے اس عفریت کے خلاف کامیاب آپریشن شروع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا کریڈٹ پاکستان کی قومی قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمہ کیلئے مو¿ثر تعاون اور بہتر رابطے استوار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں جس میں سو سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر تقریب کے آغاز پر پیرس واقعہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔