حافظ آباد(نیوزڈیسک)حافظ آباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سے جھگڑے کے الزام میں ن لیگ کے45سے زائد کار کنوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 44سے پی ٹی آئی کے امید وار شیخ خالد جاوید سارجنٹ کے بھائی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عا ئد کیا کہ وہ کام کے سلسلہ میں فاروق اعظم رو ڈ پر جا رہا تھا جہاں ن لیگ کے کارکنوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔سٹی پولیس نے 20سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسرا مقدمہ ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،کار سرکار میں مداخلت اور ٹی ایم اے ملازمین کی وردیاں پھاڑنے کے الزام میں ن لیگی 25کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔