منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جنوبی ایشیاء میں جوہری ہتھیاروں کو متعارف کروانے کے ذمہ دارہم نہیں ہندوستان ہے،پاکستان

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو باور کروایا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں جوہری ہتھیاروں کو متعارف کروانے کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان ہے۔امریکا میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی میڈیا کی اس بات کو مسترد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ’غیر ذمہ دارانہ طور پر جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کررہا ہے۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جوہری ہتھیاروں کو متعارف کروانے میں ہندوستان نے پہل کی تھی ’پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں جوہری ہتھیاروں کو متعارف کروانے میں پہل نہیں کی۔‘پاکستانی سفارت خانے نے حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس کی نشاندہی بھی کی ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کے ذریعے سے ہندوستان اپنے جوہری پروگرام کو بڑھا رہا ہے۔پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایٹمی مواد کی پیداوار پر کام کررہا ہے، اور بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیار بنانے کے لیے ایٹمی مواد کی خریداری بھی کررہا ہے۔’ہندوستان نے وار فائٹنگ ڈاکٹرائن کی تجویز دی ہے جبکہ وہ دنیا میں سب سے بڑا فوجی سازوسامان کا خریدار ہے اور ہندوستان کو جوہری ہتھیاروں کی خریداری کی چھوٹ دینا مزید ایک غیر احسن اقدام ہے۔‘پاکستانی سفارت خانے نے عالمی برادری کو یہ بھی یاد دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو کئی دہائیوں سے محدود جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے پیش کش کی جارتی رہی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خظاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے ہندوستان کو اس حوالے سے مزید ایک نئی پیش کش کی تھی، تاہم اسے ہندوستان نے ماننے سے انکار کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…