بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

طاہر القادری نے پاکستان واپسی کے لئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے سیاسی حالات کومدنظر رکھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے شیڈول کے برعکس جلد پاکستان واپسی کے لئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ بعض سیاسی حلقوں نے بھی انہیں پاکستان جلد آنے کی درخواست کی ہے۔ آئندہ 72 گھنٹوں میں ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آمد کا حتمی شیڈول سامنے آ سکتا ہے۔ آن لائن کو پاکستان عوامی تحریک کے باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے سیاسی حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں لمحہ لمحہ کی خبر دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ میں موجود 8 رکنی میڈیا ٹیم نے میڈیا میں روز ہونے والی پیش رفت سے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کو مسلسل آگاہ رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین‘ تحریک انصاف کے چوہدری محمد سرور‘ سنی اتحاد کونسل اور متحدہ وحدت المسلمین کے رہنماﺅں سے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کا قریبی رابطہ ہے اس بارے گزشتہ ہفتے بھی ان کی پارٹی نے اپنے قائد کا ایک اہم پیغام مذکورہ بالا سیاسی جماعتوں کے قائدین تک پہنچایا ہے جس کا جواب رواں ہفتے دیا جائے گا جس کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری اپنی پاکستان آمد کو حتمی شکل دے دیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اب ان کی صحت بھی کافی بہتر ہے۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر مرکزی ترجمان عوامی تحریک نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنے شیڈول سے قبل بھی پاکستان واپس آ سکتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے پارٹی رہنماﺅں کو ہمہ وقت تیار بھی رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔ حتمی شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی ان کی مختلف ائیرلائن کی ٹکٹیں کنفرم کرا لی جائیں گی اور وہ سیدھے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…