اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے شہریوں کو پانی کے سنگین بحران کاسامنا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) دریائے سندھ سے کراچی شہر کیلئے مختص1200کیوسک پانی کے شارٹ فال کے باعث کراچی کے شہریوں کو پانی کے سنگین بحران کاسامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کا بحران حل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کو110 کروڑ گیلن پانی کی ضرورت ہے۔کراچی کو دریائے سندھ سے 50 کروڑ گیلن اور حب ڈیم سے ساڑھے 3 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔57 کروڑ گیلن پانی کے شارٹ فال سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔واٹر بورڈ کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور انڈرگراونڈغیر قانونی پانی کی لائنوں کے سبب31 لاکھ گیلن پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے۔واٹر بورڈ شہر میں21 سے زائد سرکاری ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی متاثرہ علاقوں میں سپلائی کرنے کا دعویٰ کررہا ہے لیکن غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فروخت کا سلسلہ بھی عروج پرہے۔اس سنگین صورتحال میں واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے ٹینکر مافیا بھی مہنگے داموں مضر صحت پانی فروخت کرکے شہریوں کو لوٹ رہا ہے۔آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ مستقبل میں کراچی میں پانی کا بحران انتہائی شدت اختیار کرلے گا جس سے نمٹنے سے کے لئے شہر کے لئے پانی کا اضافی کوٹہ لازمی ضرورت بن چکا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…