اسلام آباد (آن لائن) شادی ناکام ہو جائے تو طلاق بارے دنیا کے مختلف خطوں میں دلچسپ اور عجیب قسم کے قوانین رائج ہیں ۔ جاپان کے مندر میں طلاق کے لئے جوڑوں کو ٹوائلٹ میں کاغذ قلم فراہم کرتا ہے جس پر وہ تمام گلے شکوے تحریر کر کے فلیش میں بہا دیتے ہیں ۔ جرمنی کے چرچ میں طلاق پر ماتم کیا جاتا ہے چین میں ایک اقلیتی نسل طلاق کے سرٹیفیکیٹ کو منحوس قرار دیتی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست کینساس میں طلاق کی وجہ ساس کو قرار نہ دینے کا قانون موجود ہے ۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر میں طلاق کے لئے موجود قانون جوڑوں کو ہنسی مذاق میں طلاق دینے کی اجازت دیتا ہے ۔ آسٹریلیا میں خواتین اپنی پہلی شادی سے جان چھڑانے کے لئے دوسری شادی کر لیتی ہیں جس سے ان کی پہلی شادی منسوخ ہو جاتی ہے ۔ امریکی ریاست کیٹکی میں ایک ہی شخص چوتھی بار شادی کی اجازت نہیں ۔ برطانیہ میں جب تک خاتون کے عیب واضح نہ ہوں طلاق نہیں ہو سکتی ۔