منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

حیدر آباد اور لڑکی کا واقعہ بالکل غلط ہے ، عمر اکمل

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ حیدر آباد اور لڑکی کا واقعہ بالکل غلط ہے ، اس حوالے سے مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بالکل غلط ہیں ، پی سی بی کو کل صبح تک جواب دے دونگا ، میں پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں ، مسائل میں نہ الجھایا جائے ۔ لاہور میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیتے ہوئے قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں حیدر آباد میں ہونے والا واقعہ اور لڑکی کا معاملہ بالکل غلط ہے مجھے پر غلط الزامات لگائے گئے ہیں اپنے ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو آج نوٹس کا جواب دے دونگا آگے پی سی بی کی مرضی ہے وہ کیا کرتی ہے میرا دل اس حوالے سے بالکل صاف ہے ۔ عمر اکمل نے کہا کہ میں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں اور لمبا عرصے تک کھیلنا چاہتا ہوں مجھے مسائل میں نہ الجھایا جائے میری ذاتی زندگی متاثر ہورہی ہے میڈیا نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے امید ہے مجھے بھی سپورٹ کیاجائے گا اور حقائق پر مبنی بات کرے گا ۔ ہماری ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بہت سے ایونٹ جیتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ قواعد وضوابط کی پابندی ہے اور میرے حوالے سے میرے ڈیپارٹمنٹ کے کپتان توفیق عمر بھی بہتر جانتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا بہت مشکور ہوں انہوں نے پی سی بی سے میرے حق میں آواز اٹھائی یہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے لڑتا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں اور سخت ٹریننگ کررہا ہوں اور اس کا ثبوت ٹی 20کپتان شاہد آفریدی کا مجھ پر اعتماد ہے میرے ڈیپارٹمنٹ کے کپتان توفیق عمر بھی میری کارکردگی سے خوش ہیں ۔ امید ہے جلد اس مسئلے سے نکل کر انگلینڈ کیخلاف ٹی 20ٹیم کا حصہ ہونگا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…