اسلام آباد (آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کوطلاق کے معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ہے ۔اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ ریحام خان کو طلاق انکا نجی معاملہ ہے پارٹی رہنماءاور میڈیا قیاس آرئیوں سے گریز کریں ،بلاجواز قیاس ارئیوں کا سلسلہ اب ترک کر دیا جائے ، عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو طلاق کے معاملے کو زیر بحث لانے سے اجتناب کرنے کی ہدیت کی ہے اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ انکی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے قیاس آرئیاں نہ کرے ،من گھڑت باتیں انکے لیے باعث تکلیف ہیں ۔