لاہور(آن لائن )شاہین ائیرلائن حادثے کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار پائلٹ عصمت محمود کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،جبکہ ملزم کو کراچی سے گرفتار کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں شاہین ائیرلائن حادثے کے زمہ دار پائلٹ عصمت محمود کیخلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر دیا ہے اور ملزم کو کراچی سے گرفتار کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق پائلٹ کیخلاف مقدمہ حدثے کی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے ،تحقیقاتی کمیٹی نے پرواز کے حادثے کا زمہ دار پائلٹ کو قرار دیا تھااور انکشاف کیا تھا کہ پائلٹ نشے کی حالت میں اور تھکاوٹ کا شکار تھا۔