جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ میں ہومیوپیتھی پر پابندی پر غور

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانوی وزرا اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ہومیوپیتھی کو علاج کے ان طریقوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے جن پر پابندی ہے۔
ہومیوپیتھی متازع طریقہ علاج ہے اور یہ ’علاج بالمثل‘ کے اصول پر قائم ہے، تاہم اس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس میں مریضوں کو بےکار میٹھی گولیاں دی جاتی ہیں۔
’ہومیوپیتھی پر انحصار درست نہیں ہے‘
تاہم فیکلٹی آف ہومیوپیتھی کے مطابق اس طریقہ علاج کے ’گہرے اثرات‘ مرتب ہوتے ہیں اور مریض اسے پسند بھی کرتے ہیں۔
ان غیر تصدیق شدہ ٹوٹکوں پر خرچ کی جانے والی رقم کہیں زیادہ بہتر طریق? علاج پر خرچ جا سکتی ہے جو مریضوں کو حقیقی فائدہ پہنچاتے ہیں۔
سائمن سنگھ، بانی گ±ڈ تھنکنگ سوسائٹی
توقع ہے کہ سنہ 2016 میں اس سلسلے میں مشاورت کی جائے گی۔
برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے ہومیوپیتھی سے متعلق بل تقریباً 40 لاکھ پاو¿نڈ مالیت کے ہیں، ان میں ہومیوپیتھی کے ہسپتالوں کے اخراجات اور جرنل پریکٹشنروں (جی پی) کے نسخے شامل ہیں۔
ہومیوپیتھی کی بنیاد دو تصورات پر ہے، ایک یہ کہ زہر زہر کو کاٹتا ہے، اور دوسرا یہ کہ بیماری پیدا کرنے والے مادے کو پتلا کر دیا جائے تو اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔
مثال کے طور پر اگر کوئی سنکھیا کھانے سے بیمار ہو گیا ہے تو اسے سنکھیا ہی کم مقدار میں دیا جائے تو وہ ٹھیک ہو جائے گا۔عام ہومیوپیتھک طریقہ علاج سانس کی بیماری دمہ، کان کے انفکیکشن، تیز بخار، ڈپریشن، دباو¿، گھبراہٹ، الرجی اور جوڑوں کی سوزش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم خود این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ ’اس بات کے کوئی معیاری شواہد نہیں ہیں کہ ہومیوپیتھی کسی بھی بیماری کے لیے موثر ہے۔‘برطانوی تنظیم گڈ تھنکنگ سوسائٹی خاصے عرصے سے مہم چلا رہی ہے کہ این ایچ ایس ہومیوپیتھی ادویات کو شیڈیول 1 میں ڈال دے۔ یہ وہ فہرست ہے جس کے اندر موجود ادویات کو ڈاکٹر تجویز نہیں کر سکتے۔اگر دواو¿ں کے سستے متبادل موجود ہیں یا پھر دوا پ±راثر نہیں تو اسے اس فہرست میں ڈالا جا سکتا ہے۔گ±ڈ تھنکنگ سوسائٹی کی جانب سے اس کیس کو عدالت میں لےکر جانے کی دھمکی کے بعد شعبہ صحت کے قانونی مشیروں نے ای میل کی شکل میں جواب دیا ہے کہ وزرا نے ’اس سلسلے میں مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…