پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مریخ پر چوہے کی موجودگی نے سائنس دانوں کو حیران کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہر گزرنے والا دن مریخ پر ایلین کی زندگی کے بارے میں کوئی نہ کوئی ثبوت سامنے لا رہا ہے اورسائنس دان اب سنجیدگی سے اس بارے میں حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں کہ ایلین سے کیسے نمٹا جائے جب کہ اسی دوران اب ایک اور فوٹو میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک بڑا چوہا مریخ کی سرزمین پر سیر و تفریح کے مزے لے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریخ سے موصول ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر سائنسدان اس وقت حیران ہوگئے جب ایک بڑا چوہا انہیں مریخ کی سرزمین پر بیٹھا نظر آیا اور اس کے انداز سے لگ رہا ہے کہ یہ چوہا زندہ ہے اور اپنے کھانے کی تلاش میں مصروف ہے۔ آرٹ ایلین ٹی وی کے اسکرین پر نظرآنے والے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیرت اور تجسس میں ڈال دیا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ نظر کا دھوکہ ہو لیکن اس چوہے کے بڑے کان، آنکھیں اور ناک اس کی نفی کر رہے ہیں اور اس حقیقت کو تقویت دے رہے ہیں کہ یہ کوئی زندہ چوہا یا اس سے ملتا جلتا کوئی زندہ جانور ہے۔
فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کاکہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریخ پر کئی ایسی چٹانیں ہیں جن کی شکلیں ہماری روزمرہ کی اشیا سے ملتی جلتی ہیں لیکن تصویرمیں واضح طور پر چوہا نظرآرہا ہے اور صاف محسوس ہورہا ہے کہ وہ اپنے کھانے کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ناسا کی براہ راست فیڈ پر اچانک ایلین کا نظرآنا اور جرمنی میں یو ایف او کا گرنا اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ کوئی خلائی مخلوق زمین کی طرف بڑھ رہی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…