کولکتہ (آئی این پی)بھارت کے شہر کولکتہ میں پولیس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ تعلق کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاجس کے قبضے سے غیر قانونی دستاویزات اور جعلی بھارتی کرنسی برآمد کرلی گئی ۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس یونٹ آف کولکتہ پولیس نے 51سالہ اختر خان کوجوہراشنکوپولیس اسٹیشن کی حدود سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جاسوسی کا کام کر رہا ہے، جس پر چھاپہ مارا گیا، مشتبہ شخص کے قبضہ سے غیر قانونی دستاویزات، 1لاکھ 72ہزار500کی بھارتی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ گرفتار شخص سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جس کے پاکستانی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ابھی تحقیقات جاری ہیں۔