پیرس (آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تباہ کن حملوں کے ایک عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ باٹاکلان کنسرٹ ہال پر دھاوا بولنے والے حملہ آوروں نے پہلے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہاکہ”ہم فرانس سے زیادہ مضبوط ہیں”۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں تباہ کن حملوں کے ایک عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے اللہ اکبر کا نعرہ بلندکیا تھا اور یہ کہا تھا کہ ”ہم فرانس سے زیادہ مضبوط ہیں”۔بعض دوسرے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شام میں فرانس کے حملوں کے ردعمل میں یہ پْرتشدد کارروائی کررہے ہیں۔فرانسیسی لڑاکا طیارے ستمبر سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔