سرگودھا (آئی این پی)سرگودھا کے خواجہ سرائوں نے مخصوص نشستوں میں خواجہ سرائوں کو سیٹ نہ دینے پر بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کوئی خواجہ سراء بلدیاتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریگا حکومت نے ہر جگہ ہمیں تیسرے درجے کا شہری قرار دیا ہے جو ہمارے حقوق کی پامالی ہے جس کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرینگے ان خیالات کا اظہار خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی صدر سابق امیدوارحلقے پی پی ٣٣ نینا لعل سمیت دیگر نے یونین آف جرنلسٹ کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ کسانوں’ خواتین’ یوتھ اور اقلیتوں کی طرح ہماری بھی مخصوص نشست الاٹ کرتی مگر ایسا نہیں کیا گیا جس پر احتجاجاً تمام ممبران نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئندہ 19 نومبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں احتجاجاً اپنا رائے حق دہی استعمال نہیں کرینگے اور اپنے حقوق کیلئے ہر سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔