جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حملہ آوروں کی لاشوں سے مصری اور شامی پاسپورٹس برآمد

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوزڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تباہ کن حملے کرنے والے جنگجوؤں کی لاشوں کے نزدیک سے شامی اور مصری پاسپورٹس ملے ہیں۔ فرانسیسی پولیس نے ایک حملہ آور کی لاش کے نزدیک سے شامی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کو یہ پاسپورٹ کہاں سے پڑا ہوا ملا ہے۔البتہ اس نے کہا ہے کہ تفتیش کار حملوں میں شامی تعلق کے مفروضے پر کام کررہے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی پاسپورٹ پیرس کے فٹ بال اسٹیڈیم کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑانے والے ایک حملہ آور کی لاش کے نزدیک پڑا ہوا ملا تھا۔ جمعہ کی شب پیرس میں چھے مقامات پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ اور بم دھماکے کیے تھے جس سے ایک سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ان تباہ کن حملوں کے بعد قریباً تین سو زخمیوں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ان میں اسّی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے آٹھ جنگجوؤں نے یہ حملے کیے ہیں۔فرانس کے ایک پراسیکیوٹر نے بھی کہا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آٹھ مسلح حملہ آور مارے گئے ہیں اور ساتویں جگہ پر حملہ کرنے والے ابھی تک مفرور ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ باٹاکلان کنسرٹ ہال پر دھاوا بولنے والے حملہ آوروں نے پہلے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ ”ہم فرانس سے زیادہ مضبوط ہیں”۔بعض دوسرے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شام میں فرانس کے حملوں کے ردعمل میں یہ پُرتشدد کارروائی کررہے ہیں۔فرانسیسی لڑاکا طیارے ستمبر سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔ جرمنی میں مسلح شخص کی گرفتاری درایں اثناء جرمن میڈیا نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ہفتے ملک کے جنوبی علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی کار سے مشین گن ،ریوالورز اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ جرمن پولیس نے جنوبی علاقے بویریا میں پانچ نومبر کو ایک موٹروے پر معمول کی تلاشی کے دوران اس مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی گاڑی سے بہت سی مشین گنیں ،ریوالورز اور بارود برآمد کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس کے ایک ترجمان نے اس شخص کے پیرس حملوں سے کسی قسم کے تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا:”میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا ہوں کہ یہ شخص اس اسلحے کے ساتھ کیا کرنے جا رہا تھا”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…